۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
عروۃ الوثقی

حوزہ/ مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ کے تمام مدارس میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے اور کلاسز کا دوبارہ آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ لاہور پاکستان کے تمام مدارس میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے اور کلاسز کا دوبارہ آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، تعطیلات سے قبل جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں تعلیمی سال کی اختتامی تقریب کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسے مجمع المدارس کے تمام مدارس میں براہ راست نشر کیا گیا۔

صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ علامہ سید جواد نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طالبعلم کے تعلیمی سفر میں تعطیلات واحد چیز ہیں جو حصول علم کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، لہٰذا طلاب عزیز کی ذمہ داری ہے کہ تعطیلات کے دوران بھی اپنا رشتہ تعلیم سے جوڑے رکھیں اور معاشرے میں جا کر ایسا کردار ادا کریں کہ دیگر نوجوانوں میں بھی دینی تعلیم حاصل کرنے کی آرزو پیدا ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .