۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ سید جواد نقوی

حوزہ / تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت زیر انتظام  کراچی کے نشتر پارک میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 33ویں برسی کی مناسبت سے  عظیم الشان  جلسےکا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت زیر انتظام کراچی کے نشتر پارک میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 33ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان جلسےکا انعقاد کیا گیا۔جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین شرکاء نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، جلسے سے خصوصی خطاب علامہ سید جواد نقوی نے کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی رہنما مولانا محمود الحسینی، معروف اہل سنت عالم دین مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ نثار قلندری سمیت دیگر علماء کرام و ذاکرین عظام شریک تھے۔

جلسے سے خطاب میں علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی قوم کی مشکلات کا جائزہ لیا تو وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ قوم کی مشکلات کا منبع ظلم پذیری ہے، ذلت پذیری ہے اور غلامی پذیری ہے جس کی وجہ سے شہنشاہیت طویل عرصے سے اس قوم پر مسلط رہی۔

انہوں نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ان احساسات سے قوم کو نکالنے کا واحد حل شعور ور بیداری کو قرار دیا۔ جو اس قوم نے قبول کیا اور ذلت و رسوائی اور غلامی کا طوق اپنی گردنوں سے نکال کر نظامِ امامت کو قبول کیا۔آج اہل پاکستان کے لیے بھی واحد راہ نجات راہ امام خمینی و روش امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .