۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سبط محمد شبر قمی

حوزہ/ حضرت امام خمینی کی 33ویں برسی کے سلسلے میں وترگام بارہمولہ میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے امام خمینی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے، رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 33ویں برسی کے سلسلے میں وترگام بارہمولہ میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے امام خمینی کو خراج عقیدت پیش کیا.

تقریب میں پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے امام کی سیرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ امام خمینی صرف ایک شخص نہیں بلکہ ایک مکتب اور ایک عہد ہے جس کے افکار و نظریات سے دنیا تادیر استفادہ کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی کا انقلاب انقلاب کربلا کا ادامہ امام نے اس عظیم الشان کارنامے کے ذریعے دنیا پر واضع کردیا کہ مسلمان خود مختار ہے وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا جانتے ہیں. انہوں نے اس آفاقی شخصیت کے نظریات کو اپنانے پر زور دیا اور کہا کہ آپ کے نظریات و افکارات میں تمام اجتماعی و انفرادی مسائل کا حل مضمر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .