۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا عقیل عباس معروفی

حوزہ/ مولانا عقیل عباس معروفی نے احادیث معصومین علیہم السلام کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: عقل کا چراغ علم سے روشن ہوتا ہے اور جیسے جیسے علم میں اضافہ ہوتا ہے عقل بھی ترقی کرتی ہے۔ کربلا کی جنگ علم و جہل کی جنگ تھی۔ ایک جانب امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب تھے جو لشکر علم تھے تو دوسری جانب یزیدیوں کا لشکر جہل تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی خادمان تنظیم المکاتب کی جانب سے رہبر کبیر انقلاب آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ کے یوم وفات پر بانی تنظیم المکاتب ہال میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جسے مولانا عقیل عباس معروفی فاضل جامعہ امامیہ نے خطاب کیا۔

مولانا عقیل عباس معروفی نے احادیث معصومین علیہم السلام کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: عقل کا چراغ علم سے روشن ہوتا ہے اور جیسے جیسے علم میں اضافہ ہوتا ہے عقل بھی ترقی کرتی ہے۔ کربلا کی جنگ علم و جہل کی جنگ تھی۔ ایک جانب امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب تھے جو لشکر علم تھے تو دوسری جانب یزیدیوں کا لشکر جہل تھا۔

مولانا عقیل عباس معروفی نے قرآن و احادیث کی روشنی میں امربالمعروف اور نہی عن المنکر کی وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا کہ امام خمینی قدس سرہ وہ ایمانی، علمی اور عملی شخصیت تھے جنہوں نے نہ صرف اپنی قوم و ملت بلکہ بشریت کی فکر کی اور انسانیت کو انسانی اقدار سے روشناس کراتے ہوئے راہ سعادت کی راہنمائی فرمائی۔

مجلس عزا میں خادمان و کارکنان تنظیم المکاتب اور اساتذہ و طلاب جامعہ امامیہ نے شرکت کی۔ یہ مجلس تنظیم المکاتب کے یوٹیوب چینل سے لائیو نشر ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .