علم
-
حقیقی علم انسان کو شرح صدر عطا کرتا ہے: آیت اللہ العظمی جوادی آملی
حوزہ/ آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے مسجد اعظم میں درس اخلاق کے دوران کہا: علم حقیقی انسان کو شرح صدر اور وسعت عطا کرتا ہے، اور اسی کو طہارت کا نام دیا جاتا ہے۔
-
بی بی معصومہ (س): علم، تقویٰ اور محبت کی روشنی
حوزہ/بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کی زندگی ایمان، تقویٰ اور علم کا بہترین نمونہ تھی، آپ ایسی عظیم خاتون تھیں، جن کی مثال دینا مشکل ہے۔
-
علم حاصل کرنا فرض بھی ہے اور عبادت بھی: مولانا ابن حسن املوی واعظ
حوزہ/ مارویلس پبلک اسکول مبارکپور میں توحید المسلمین ٹرسٹ لکھنؤ کے ما تحت چیمپس ۲۰۲۴ء امتحان میں کامیاب طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی غرض سے تقریب اعزاز کا انعقاد.
-
انقلاب کی آمد کا انتظار نہ کر!
حوزہ/ تواریخ گواہ ہیں کہ مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پاکر دین و دنیا میں سربلندی اور ترقی حاصل کی، لیکن جب بھی مسلمانوں نے تعلیم سے دوری اختیار کی وہ غلام بنا لیے گئے یا پھر جب جب بھی انہوں نے تعلیم کے روحانی فوائد اور اس کی معراجی بالیدگی کے مواقع سے خود کو محروم کیا تب تب اس نے بحیثیت قوم اپنی شناخت کھو دی اور دوسری قوم کے سرداران ان پر مسلط ہوگئے۔
-
حضرت امام حسن (ع) کی شخصیت
حوزه/ احمد مجتبی محمد مصطفی ص کے نواسے، مولا علی ع اور حضرت فاطمہ س کے پہلے بیٹے 15 رمضان المبارک سن 3 ہجری کو شہر مدینہ میں پیدا ہوئے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
علم روشنی ہے، علم کے ذریعہ انسان کو شعور ملتا ہے اور معاشرہ ترقی کرتا ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ "علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے"۔
-
احکام شرعی:
سيد الشہداء کى مجالس عزاءکى رسومات ميں ”عَلَم“ رکھنے يا جلوس ميں ليکر چلنے کا کيا حکم ہے؟
حوزہ|بذات خود جائز ہے ليکن مذکورہ امور کو جزء دين شمار نہ کيا جائے۔
-
معصوم ابتدائے تخلیق سے ہی علم لدنی کا حامل ہوتا ہے، مولانا کلب جواد نقوی
حوزه/ ہندوستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید کلب جواد نقوی نے امام باڑہ غفران مآب لکھنؤ میں ماہ محرم الحرام کی آٹھویں مجلس سے خطاب میں عظمت رسالتؐ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معصوم ابتدائے تخلیق سے ہی عالم ہوتا ہے۔
-
امام محمد باقر (ع) اور ان کے علم سے ہماری فیضیابی
حوزہ/ شیخ مفید علیہ رحمہ فرماتے ہیں کہ علم دین، علم احادیث، علم سنن، علم تفسیر قرآن، علم سیرت اور علوم و فنون ادب وغیرہ کے ذخیرے جس قدر امام محمد باقر علیہ السلام سے ظاہر ہوتا ہے وہ کسی اور سے ظاہر نہیں ہوا۔
-
امام جعفر صادقؑ: علم، ادب اور ثقافت
حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام جدید علمی دور کے موجد ہیں، عرفان کے بانی ہیں، شیعی ثقافت کی تشکیل کی، آپؑ کی نظر میں علم ادب ضروری ہے اور اس کا لازمی طور پر مطالعہ کیا جائے۔
-
بوستان علم و فقاہت سے ادارۂ العزم کے زیر اہتمام ضیافت کؤئز 2023 کے نتائج کا اعلان
حوزہ/ قم المقدسہ میں دین مبین اسلام کی ترویج و تبلیغ میں مشغول ادارۂ العزم علمی و ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام ماہ رمضان میں مختلف روحانی اور معنوی پروگرام منعقد کئے گئے جس کا مختلف ممالک میں مقیم معنویت پسند لوگوں نے بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا۔ انہیں پروگراموں میں سے کامیاب زندگی آنلائن کلاسز کے علاوہ ، ایک انٹر نیشنل ضیافت کوئز 2023 کا بہی انعقاد ہوا۔
-
یوم استاد پر ٹیچروں سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب:
ٹیچر، طلباء کے لیے بھی وہی آرزو رکھیں جو اپنے بچوں کے لیے رکھتے ہیں
حوزہ/ معروف مفکر اور مصنف شہید مرتضی مطہری کے یوم شہادت پر منائے جانے والے یوم استاد کی مناسبت سے ملک کے اساتذہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
ساری کامیابیاں دين میں چھپی ہیں دنیا کی ہوں یا آخرت کی : مولانا سید صفی حیدر
حوزہ/ مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو جہنم کی آگ سے بچاؤ اور جہنم کی آگ سے انسان تب ہی بچ سکے گا جب وہ علم دین سیکھے گا۔
-
علم ہر طراح کی غلامی سے محفوظ رکھتا ہے، راہ ناب
حوزہ/ حضرت علیؑ کے یوم ولادت کی مناسبت سے فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس پر مسرت موقع پر راہ ناب اور حسین فار ہیومینٹی آرگنائزیشن نے مختلف ضرورت مند بچوں کی ایجوکیشن جاری رکھنے کے لئے فیس ادا کی۔ یہ تنظیم امدادی کام کے ساتھ ساتھ تربیت اطفال کا بھی انتظام کرتے ہیں۔
-
آج کی حدیث:
علم کی تلاش میں رہنے والوں کا مقام
حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں طالبان علم کے مقام کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد کا علم کارگل میں موسمِ احزان کا اعلان کر رہا ہے
حوزہ/ ہندوستان کے انتہائی شمالی علاقے کارگل میں ایام عزاء کی ابتدا کا باقاعدہ اعلان کرنے کے لیے دسیوں ہزار مومنین کی موجودگی میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے گنبد کا علم بلند کیا گیا کہ جس کے بعد اہل کارگل نے حسینی سوگ اور عزائی تقریبات آغاز کیا تاکہ وہ امام حسین(ع) اور ان کے اہل و عیال اور اصحاب کی شہادت کو یاد کر کے انھیں خراج عقیدت پیش کریں۔
-
امام علی نقی الہادی ؑ نے انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانیت کی رہنمائی فرمائی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ حضرت امام علی نقی الہادی ؑ نے انفرادی اور ذاتی زندگی میںجہاں انسانوں کی رہنمائی فرمائی وہاں اجتماعی طرز زندگی اور حکمرانی جیسے معاملات میں بھی لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اسی لئے آپ کی سیرت آج بھی دنیا کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے لئے مشعل راہ ہے اور نمونہ عمل ہے۔
-
اگر نہیں جانتے تو خاموش رہو
حوزہ/ آج ہم حضرت جوادالائمہ امام محمد تقی علیہ السلام کی حدیث شریف کی روشنی میں سماج میں پھیلے اختلافات پر نظر کریں تو ہمارے لئے واضح ہو جائے گا کہ جب بھی علم و عقل کا دامن چھوٹا اور اہل علم و عقل کو خاموش کرا کر اہل جہل کو بولنے کا موقع دیا گیا تو یہ اختلافات وجود میں آئےاور فسادات بڑھے لیکن جب اہل علم و عقل نے کلام کیا تو دین ومذہب اور ملک ملت کو نمایاں ترقی ملی۔
-
ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کشمیر کے مختلف علاقوں میں دینی تعلیمی کانفرنسز کا سلسلہ جاری؛
علم انسان میں قوت اور اطمینان پیدا کرتا ہے، مولانا سید صبیح الحسین رضوی
حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے کہا کہ آج تمام تر پریشانیوں اور پابندیوں کے باوجود ہمارے رہبر (آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دا م ظلہ ) کا اطمینان بتا رہا ہے کہ وہ عالم ہیں ، عزیز ہیں اور اللہ سے نزدیک ہیں ۔
-
اسلام دین علم ہے جس کا جلوہ امام رضاؑ ہیں، مولانا سید احتشام عباس زیدی
حوزہ/ امام رضاؑ کے اہم القاب میں ایک لقب عالم آل محمد بھی ہے،آپ نے خراسان میں رہ کر پوری دنیا تک پیغام الہٰی کو پہنچایاگویا یہ علم کا ایک روشن سورج تھا جو خراسان سے تو طلوع ہوا لیکن اس کی کرنیں پوری دنیا تک پہنچ گئیں۔
-
چراغ عقل کی روشنی علم سے ہے، مولانا عقیل عباس معروفی
حوزہ/ مولانا عقیل عباس معروفی نے احادیث معصومین علیہم السلام کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: عقل کا چراغ علم سے روشن ہوتا ہے اور جیسے جیسے علم میں اضافہ ہوتا ہے عقل بھی ترقی کرتی ہے۔ کربلا کی جنگ علم و جہل کی جنگ تھی۔ ایک جانب امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب تھے جو لشکر علم تھے تو دوسری جانب یزیدیوں کا لشکر جہل تھا۔
-
جامعتہ المنتظر میں امام جعفر صادق ؑ کے یوم شہاد ت پر مجلس عزا:
قرآن کی رُو سے بلند درجات کا معیار ایمان اور عِلم ہے، مولانا ضیاء الحسن نجفی
حوزہ/ جامعتہ المنتظر لاہور میں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام جعفر صادقؑ مسجدِ نبوی میں 15زبانوں میں500علوم پڑھاتے تھے۔ علوم میں قرآن،حدیث،علمِ کلام کے علاوہ فلکیات، ریاضیات،کیمیاء وغیرہ شامل تھے۔
-
ایران کے اساتذہ اور دانشوروں کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی کا اساتذہ سے خطاب: آپ آئندہ نسلوں کو راستہ دکھانے والے ہیں، بچوں میں استقامت کا جذبہ، خود اعتمادی اور قومی تشخص پیدا کریں۔
-
فقہی احکام کے معلومات، اسلامی معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریگا، انجنئیر سید حسین موسوی
حوزہ/ اصغریہ تحریک پاکستان کے چئیرمین: منظم تحریک کی علامت ہے کہ وہ معاشرے کی علمی سطح کی بلندی کے لیئے کوشان ہو ۔
-
امام رضا (ع) کےحرم کے متولی کی تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے مقام و مرتبہ پر تاکید
حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کےحرم کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے اساتذہ کو نئی تہذیب و تمدن کا بانی قرار دیا جس پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی تاکید فرمائی ہے اور کہا کہ اس مقدس بارگاہ کی ایک اہم پالیسی ؛ اساتذہ کی صلاحیتوں سے ثقافتی اہداف کے حصول کے لئے استفادہ کرنا ہے۔
-
نانوتہ سہارنپور میں دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس اختتام پذیر
حوزہ/ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مومنین نانوتہ کی جانب سے قصر زہرا سلام اللہ علیہا نانوتہ میں دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کے دوسرے دن بھی تین نشستیں منعقد ہوئیں۔
-
دنیا میں وہی قوم مہذب و محترم سمجھی جاتی ہے جو علم اور علماء کی تعظیم و تکریم کرتی ہے، مولانا فیروز عباس قمی مبارکپوری
حوزہ/ امام جمعہ و جماعت شیعہ جامع مسجد شاہ محمد پور نےامامباڑہ قصر حسینی محلہ شاہ محمد پور میں حجۃ الاسلام مولانا شیخ انصار حسین ترابی مرحوم کی مجلس سوئم سے خطاب کے دوران کہا: قرآن اور احادیث میں علم و علماء کی بہت زیادہ اہمیت اور فضیلت وارد ہوئی ہے۔ایک حدیث میں پیغمبر اسلام نے ارشاد فرمایا ہے کہ میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء کے مانند ہیں اور ایک حدیث میں ہے کہ بنی اسرائیل کے انبیاء سے افضل ہیں۔
-
اللہ کے نمائندے علم لدنی کے مالک ہوتے ہیں، مولانا شہوار حسین
حوزہ/ انبیا کے بعد اللہ نے اماموں کو بندوں کی رہنمائی اور ہدایت کے لئے منتخب کیا جو تمام کے تمام اللہ کے ودیعت کردہ علم کے حامل تھے۔ امام علی نقی بھی علم الہیٰ کےعارف تھے۔جسکااظہار انکی ذات سے ہوتا تھا۔