حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نوی ممبئی کے طلاب نے مدرسے کے پرنسپل حجت الاسلام محسن ناصری کے ہمراہ سابق نمائندہ ولی فقیہ ہند حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور سے ملاقات کی۔
اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین مہدوی پور نے علم حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلاب کو نصیحت کی کہ جب آپ یہاں سے جائیں تو اپنے آپ کو زیور علم سے آراستہ کر لیں، تاکہ آپ دوسروں کے لیے مشعلِ راہ بن سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلابِ حوزہ کو نہ صرف علمی اعتبار سے خود کو مضبوط کرنا چاہیے، بلکہ اخلاق، خدمتِ خلق اور دینی ذمہ داریوں کے میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ ملاقات ایک علمی و روحانی فضاء میں اختتام پذیر ہوئی، جس نے طلاب کے اندر علم، عمل اور خدمتِ دین کے جذبے کو مزید تقویت بخشی۔









آپ کا تبصرہ