منگل 28 اکتوبر 2025 - 22:20
امام جمعہ ممبئی کی حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی زادہ موسوی سے ملاقات

حوزہ/ جامعۃ الامام امیرالمؤمنین(ع) ممبئی کے مدیر اور امام جمعہ ممبئی حجت الاسلام سید احمد علی عابدی نے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی زادہ موسوی سے ملاقات میں برصغیر کے حوزوی اداروں میں نمایاں طلاب کی تربیت اور دینی افکار کے فروغ پر گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی کے امام جمعہ اور جامعۃ الامام امیرالمؤمنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس) کے مدیر حجت الاسلام سید احمد علی عابدی نے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی زادہ موسوی کے دفتر میں ان سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔

اس ملاقات میں دونوں علماء نے برصغیر میں نمایاں طلاب۔ کی علمی و فکری تربیت، اسلامی و اہل‌بیتی افکار کے فروغ اور دینی اداروں کے فعال کردار پر زور دیا۔

حجت الاسلام سید احمد علی عابدی نے کہا کہ برصغیر کے حوزات علمیہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ ذہین اور نمایاں طلاب کی علمی و فکری تربیت کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں تاکہ ایک بااثر اور صاحبِ بصیرت نسل تیار ہو سکے۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی زادہ موسوی نے کہا کہ بنگلادیش میں دینی اور علمی اداروں نے مقامی سطح پر جو خودمختار نظام قائم کیے ہیں، وہ ان کی پائیداری اور کامیابی کی بڑی وجہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ برصغیر کے دینی اداروں کو بھی اپنے حالات کے مطابق ایسا مضبوط اور خودکفیل ڈھانچہ تشکیل دینا چاہیے تاکہ علمی و ثقافتی سرگرمیاں مسلسل ترقی کرتی رہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha