حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے وکیل، حجت الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر عباسی سے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر حجۃ الاسلام و المسلمین عباسی نے خیر مقدم کرتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی علمی و تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے خاص طور پر ہندوستان میں اس ادارے کی علمی و ثقافتی خدمات پر روشنی ڈالی۔
حجت الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی نے حجۃ الاسلام عباسی سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی علمی و تحقیقی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے اختتام پر دونوں شخصیات نے ایران اور ہندوستان کے درمیان علمی و دینی تعاون کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔









آپ کا تبصرہ