حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افریقہ میں دینی و تبلیغی خدمات انجام دینے والے حیدرآباد دکن کے عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین سید مصطفی مہدی نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات مدرسۂ جعفرِ طیار علیہ السلام، قرنِ افریقہ میں واقع ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں انجام پائی۔
اس موقع پر جنابِ آقائے شیخ مہدی مثنوی، مدیرِ مالی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اور جنابِ آقائے شیخ روح اللہ دہقانی، افریقی ممالک میں نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران تعلیم، طلبہ کے امور، اور دینی و تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں مفصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مقامی سطح پر سرگرم شیخ طاہر اثیوپی، سربراہ ہیئت اہلِ بیت علیہم السلام، ادیس ابابا بھی اس مجلس میں شریک رہے۔
آخر میں حاضرین نے اس ملاقات کو ایتھوپیا میں دینی و علمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بہترین قدم قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ خداوندِ متعال متعال اس ملک اور اس کے مؤمنین کے لیے خیر و برکت کا سبب بنائے، دین و مذہب کی خدمت میں مصروف تمام افراد خصوصاً محروم علاقوں کے مبلّغین کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، خداوندِ متعال خوجہ اثنا عشری جماعتِ کے مومنین کو اپنی خاص عنایات سے نوازے اور ان کے رزق و روزگار میں برکت عطا فرمائے۔









آپ کا تبصرہ