۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
المصطفی

حوزہ/ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین خالق پور اور ان کے ہمراہ ایک وفد نے تنزانیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسین الوندی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین خالق پور اور ان کے ہمراہ ایک وفد نے تنزانیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسین الوندی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں جامعۃ المصطفیٰ کے علاقائی نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین تقوی اور اسلامی ہیومینٹیز ہائیر ایجوکیشن کمپلیکس کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین بناری موجود تھے۔

اس ملاقات کے آغاز میں تنزانیہ میں موجود ایران کے سفیر حسین الوندی نے آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئےمشرقی افریقی خطے میں تنزانیہ کے مرکزی اور کلیدی کردار کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس ملک میں ایک بہت اہم بندرگاہ موجود ہے جو کئی ممالک کو جوڑتی ہے۔

انہوں نے ایران اور تنزانیہ کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی ایک طویل تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا: خطے میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کا کردار بہت اہم ہے، جامعۃ المصطفیٰ تنزانیہ میں دیگر علمی مراکز کے ساتھ رابطے فراہم کر سکتی ہے، اس سلسلے میں اچھی کوششیں کی گئی ہیں جسکے نتائج مثبت رہے ہیں۔

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین خالق پور نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے مقام اور بین الاقوامی میدان میں اس یونیورسٹی کی سرگرمیوں کی اہمیت کو بیان کیا اور اس ادارے کی علمی صلاحیتوں کے سلسلے میں گفتگو کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .