۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
image.png

حوزہ / جامعۃ المصطفی العالمیہ نے ایک بیان جاری کرکے شام میں جمہوریہ اسلامی ایران کے قونصل خانے پر حملے اور صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے اس بیانیہ کا متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

دمشق میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کی عمارت پر قابض صہیونی حکومت کا جنونی اور شیطانی حملہ کہ جس میں فوجی کمانڈرز اور مشیروں نے جامِ شہادت نوش کیا، صیہونی حکومت کی غیر انسانی خصلت اور انتہائی رذالت کی عکاسی کرتا ہے۔

ایرانی قونصل خانے پر یہ صہیونی حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے جو کہ دنیا بھر میں ان کے لئے سوائے رسوائی کے اور کچھ نہیں۔

جہاں یہ ظالم اور قابض حکومت غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف کئی مہینوں کے تمام مظالم کے باوجود میدان جنگ میں کوئی معمولی کامیابی تک حاصل نہیں کر سکی ہے، تو اب یہ سفارتی اور بین الاقوامی استثنیٰ کے ساتھ قائم ڈپلومیٹک مقامات پر دہشت گردی کی مذموم کوششیں کر رہی ہے۔ بلاشبہ یہ شیطانی اقدامات سے عالمی رائے عامہ کی نظروں میں صیہونیت کے بدصورت چہرے کو پہلے سے زیادہ عیاں کر دیں گے۔ ...... (فَلاَ تَحْسَبَنَّ اللّهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُسُلَهُ إِنَّ اللّهَ عَزِیزٌ ذُو انْتِقَامٍ).

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .