۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
رہبر معظم

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینیر کمانڈر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے کچھ ساتھی مجاہدین کی غاصب اور نفرت انگیز صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہادت پر ایک پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ ہم اللہ کی مدد و نصرت سے انھیں اس جرم اور اسی طرح کے دوسرے جرائم پر پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینیر کمانڈر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے کچھ ساتھی مجاہدین کی غاصب اور نفرت انگیز صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہادت پر ایک پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ ہم اللہ کی مدد و نصرت سے انھیں اس جرم اور اسی طرح کے دوسرے جرائم پر پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام کے شجاع اور فداکار سردار جنرل محمد رضا زاہدی اپنے ساتھی مجاہد محمد ہادی حاج رحیمی کے ساتھ غاصب اور نفرت انگیز صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدام کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ خدا اور اس کے اولیاء کا سلام اور رحمت ان پر اور اس واقعے کے دیگر شہداء پر ہو اور ظالم اور جارح حکومت کے حکمرانوں پر لعنت اور نفرین ہو۔

ہمارے شہیدوں نے اپنے مہربان خدا سے اپنی طویل مجاہدت کی قبولیت کا میڈل حاصل کیا اور اس وقت وہ اولیائے الہی اور اس کے صالح بندوں کے ساتھ الہی نعمتوں سے بہرہ مند ہیں۔

جنرل زاہدی سنہ 1980 کے عشرے سے ہی خطروں اور مجاہدت کے میدانوں میں شہادت کے منتظر تھے۔ ان لوگوں نے کچھ بھی نہیں گنوایا اور اپنا انعام حاصل کر لیا ہے لیکن ان کی جدائي کا غم ایرانی قوم کے لیے خاص طور پر ہر اس شخص کے لیے جو انھیں جانتا تھا، سنگین ہے۔

خبیث حکومت ہمارے دلاوروں کے ہاتھوں سزا پائے گي۔ خداوند عالم کی مدد و نصرت سے ہم انھیں اس جرم اور اسی طرح کے دوسرے جرائم پر پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔

اور سلام ہو اللہ کے صالح بندوں پر

سید علی خامنہ ای

2 اپریل 2024

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .