۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ مراسم احیای شب بیست ویکم ماه مبارک رمضان در سالن شهدای نیروی مقاومت بسیج کاشان

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے غزہ پر مظالم کی وجہ بعض اسلامی ممالک کے سربراہوں کی منافقت اور بے غیرتی قرار دیتے ہوئے کہا:روسی صدر پیوٹن جو کہ ظاہراً کافر ہے پھر بھی غزہ کے عوام کے خلاف قرارداد کو ویٹو کر دیتا ہے، لیکن بظاہر مسلم ممالک اب بھی اسرائیل کو اسلحہ اور معاشی امداد فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے شب ۲۱ رمضان المعظم کو مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران ، غزہ اور مولائے کائنات علی بن ابی طالب علیہ السلام کے درمیان مشترکہ خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:جس طرح امام علی علیہ السلام مقتدر ہوتے ہوئے بھی مظلوم تھے، اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران اور غزہ کے لوگ مقتدر ہوتے ہوئے بھی مظلوم ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سعید حسینی نے دہشت گرد اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی قوتوں کے اقتدار اور طاقت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: اگر چہ کہ حماس اور غزہ کے لوگوں نے گزشتہ 180 دنوں سے اسرائیل کی سخت بمباری کا سامنا اور مقابلہ کیا ہے لیکن غزہ کے لوگ مظلوم ہیں۔

نمائندہ ولی فقیہ کاشان نے غزہ پر مظالم کی وجہ بعض اسلامی ممالک کے سربراہوں کی منافقت اور بے غیرتی قرار دیتے ہوئے کہا:روسی صدر پیوٹن جو کہ ظاہراً کافر ہے پھر بھی غزہ کے عوام کے خلاف قرارداد کو ویٹو کر دیتا ہے، لیکن بظاہر مسلم ممالک اب بھی اسرائیل کو اسلحہ اور معاشی امداد فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا : اسلامی ممالک کے عوام کا فرض ہے کہ وہ اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں تا کہ ان کا ملک اسرائیل کی مدد کرنا بند کرے، شب قدر میں ایران کے غیرت مند عوام امام علی (علیہ السلام) اور امام زمانہ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں کہ آخری دم تک قرآن، اہل بیت(ع)، اسلام اور ائمہ انقلاب کی بھرپور حمایت کرتے رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .