۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
رہبر معظم + زیاد النخالہ

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے جمعرات کی شام کو فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے جمعرات کی شام کو فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انھوں نے اس موقع پر مزاحمتی فورسز اور غزہ کے عوام کو اس لمحے تک میدان جنگ کا فاتح قرار دیا اور کہا کہ چھے مہینے کی اس جنگ میں غزہ اور فلسطین کے عوام کی عزت و استقامت کا اوج اور صیہونی حکومت کی شکست، ایسا واقعہ ہے جسکے پیچھے اللہ کا ہاتھ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ کے عوام کے قتل عام کے دوران صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اپنے تمام تر جنگي وسائل اور دنیا کی ظالم طاقتوں کی بھرپور پشت پناہی کے باوجود عورتوں اور بچوں کا قتل عام کر رہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حکومت مزاحمتی فورسز کا مقابلہ کرنے اور انھیں شکست دینے کی طاقت نہیں رکھتی۔

انھوں نے فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے آپ غزہ کے عوام کی حتمی فتح کا مشاہدہ کریں گے۔

اس ملاقات میں فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطین کی مسلسل حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آج جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ در حقیقت واقعۂ کربلا کا اعادہ ہے اور تمام تر سختیوں اور سازشوں کے باوجود غزہ کے عوام نے مزاحمتی فورسز کے ساتھ مل کر اپنی بے نظیر استقامت کے ذریعے مزاحمت کو ختم کرنے کے امریکا، صیہونی حکومت اور ان کے حامیوں کے منصوبوں کو مٹی میں ملا دیا ہے۔

انھوں نے تمام مزاحمتی فورسز خاص طور پر حماس اور جہاد اسلامی کے درمیان مکمل ہماہنگي پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام اور مزاحمتی فورسز حتمی فتح تک ڈٹے رہنے کا عزم رکھتی ہیں اور خداوند عالم کے لطف و کرم سے حتمی فتح بہت جلد حاصل ہوگي۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .