ہفتہ 6 ستمبر 2025 - 18:39
آج غزہ کربلا کی یاد تازہ کر رہا ہے، امت مسلمہ اتحاد کے بغیر نجات نہیں پا سکتی

حوزہ/ سربراہ فلسطینی علماء کونسل شیخ حسین قاسم نے ارومیہ میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایامِ ولادت نبی اکرمؐ اور ہفتۂ وحدت میں ہیں، یہ وہ دن ہیں جنہیں تمام مسلمان عید کے طور پر مناتے ہیں۔ رسول اکرمؐ نے اپنی بعثت کے ذریعے انسانیت کو طاغوت سے نجات دلائی اور امت کو اختلافات سے بچنے اور ظالموں کے مقابل وحدت اختیار کرنے کی تعلیم دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ فلسطینی علماء کونسل شیخ حسین قاسم نے ارومیہ میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایامِ ولادت نبی اکرمؐ اور ہفتۂ وحدت میں ہیں، یہ وہ دن ہیں جنہیں تمام مسلمان عید کے طور پر مناتے ہیں۔ رسول اکرمؐ نے اپنی بعثت کے ذریعے انسانیت کو طاغوت سے نجات دلائی اور امت کو اختلافات سے بچنے اور ظالموں کے مقابل وحدت اختیار کرنے کی تعلیم دی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں اتحاد کا حکم دیا ہے مگر دشمن ایک صدی سے زیادہ عرصے سے امت میں تفرقہ ڈالنے کے منصوبے بنا رہا ہے تاکہ مسلمان ایک دوسرے سے دور ہو جائیں۔ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ریسمانِ الٰہی کو مضبوطی سے تھامیں اور بھائی چارہ و یکجہتی کو تقویت دیں۔

شیخ حسین قاسم نے کہا: "آج غزہ کربلا کی یاد تازہ کر رہا ہے، جب ہم وہاں کٹے ہوئے سروں کو دیکھتے ہیں تو ہمیں امام حسینؑ کی یاد آتی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ عصرِ حاضر میں جب ذرائع ابلاغ کے ذریعے غزہ کی مظلومیت دنیا کے سامنے آ رہی ہے، تو ضروری ہے کہ یہ صدائے مظلومیت سب تک پہنچائی جائے۔

انہوں نے کربلا اور موجودہ صورتحال کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کربلا میں کچھ لوگ دین کے نام پر امام حسینؑ کو شہید کرنے پر تُلے ہوئے تھے، اسی طرح آج حقوقِ بشر اور آزادی کے نام پر غزہ کے بے گناہ عوام کا قتل عام کیا جا رہا ہے، جبکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ چند ممالک کے سوا باقی امت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے۔

شیخ قاسم نے ایران، یمن، عراق اور لبنان کے عوام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ ملتیں ہیں جو حقیقی طور پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کی مدد کر رہی ہیں، مگر افسوس کہ دیگر مسلم ممالک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha