۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ابوالخیر زبیر

حوزہ / ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ نے کہا: آج غزہ کے عوام صیہونی مظالم کے شکار ہیں، وہاں ہزاروں لوگ شہید ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں لوگ زخمی ہیں، اور ان کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔ لیکن پھر بھی مزاحمتی مجاہدین استقامت اور پامردی کے ساتھ دشمنوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر نے کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم پر مسلم اقوام کی خاموشی ناقابل معافی جرم ہے۔ غزہ کے مجاہدین اسلام کے دشمنوں کے خلاف اس طرح برسرپیکار ہیں کہ آج کربلا کی یاد ایک بار پھر تازہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 ساتھیوں نے اس وقت کی سپر پاور کو شکست دی اور اسلام کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ آج بھی فلسطینی مجاہدین امام حسین (ع) اور ان کے ساتھیوں کی پیروی کرتے ہوئے اپنے خون سے اسلام کے درخت کو سیراب کر رہے ہیں اور امام حسین (ع) کے نصب العین کو زندہ رکھنے، اسلام کی سربلندی اور فلسطین کی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ نے کہا: آج عالم اسلام کے لیے ضروری ہے کہ وہ متحد ہو کر فلسطینی مجاہدین کی حمایت کرے جب کہ دشمن مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے تاکہ ان میں اپنے مشترکہ دشمن کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہ رہے۔

انہوں نے کہا: دشمن نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کر کے غزہ اور ایران کے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن الحمدللہ اہل غزہ نے اس فتنے کو ناکام بنا دیا اور دشمن جو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا چاہتا تھا ناکام ہو گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .