۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت

حوزہ/مجلسِ علماء مکتبہ اہل بیت پاکستان کے زیر اہتمام امام بارگاہ حیدریہ فاروق آباد میں عشقِ پیغمبر صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء مکتبہ اہل بیت علیہم السّلام پاکستان کے زیر اہتمام امام بارگاہ حیدریہ فاروق آباد میں عشقِ پیغمبر صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں تمام مسالک کے علماء و اکابرین سمیت سکھوں اور مسیحی پادریوں نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس میں سیرتِ سرورِ کونین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مدلّل خطابات ہوئے۔

مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت پاکستان کے تحت فاروق آباد میں عظیم الشان عشقِ پیغمبر کانفرنس

اس موقع پر تمام مذاہبِ اور مسالک کے علماء نے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عظیم ترین ہستی قرار دیتے ہوئے ان کی پاک بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

کانفرنس میں علامہ عیسیٰ امینی صاحب مرکزی رہنماء مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان، علامہ گلزار حسین فیاضی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پنجاب، سماجی و مذہبی شخصیات اور ڈسٹرک انتظامیہ اور جناب عبد السلام گجر صاحب سمیت شعبۂ صحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور تمام امام بارگاہوں کے بانیان نے شرکت کی۔

تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے علامہ گلزار حسین فیاضی صاحب کی کاوش اور امن کے قیام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .