۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ڈاکٹر یعقوب بشوی

حوزہ/ علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے ریاست جموں وکشمیر پاکستان کے اسپیکر جناب چوہدری لطیف اکبر سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست جموں و کشمیر پاکستان کی اسمبلی کے اسپیکر جناب چوہدری لطیف اکبر نے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو خوش آمدید کہا۔

علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کی ریاست جموں وکشمیر پاکستان کے اسپیکر سے ملاقات؛ اہم امور زیر بحث

ملاقات میں علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں اتحاد امت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، آج پاکستان میں فرقہ واریت کی ایک بڑی وجہ ایک مخصوص ٹولہ ہے جو نہ قرآن کریم کی روح پرور تعلیمات سے واقف ہے اور نہ ہی سيرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے آگاہ ہے۔

علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کی ریاست جموں وکشمیر پاکستان کے اسپیکر سے ملاقات؛ اہم امور زیر بحث

انہوں نے کہا کہ قرآن نے ہمیں امت کہا ہے، آج یہود و نصارٰی متحد ہیں حالانکہ نہ ان کی شریعت ایک ہے اور نہ ہی ان کے نبی، پھر بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہیں، امت مسلمہ کے بہت سے مشترکات ہیں پھر بھی ہم میں فاصلے ہیں، ہمیں دوبارہ قرآن کی طرف پلٹنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر بشوی نے مزید کہا کہ عالم اسلام کو متحد کرنے کے لیے اسلامی سربراہی کانفرنس کا ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے انعقاد کیا، ان کے دل میں ایک درد تھا، لیکن ان کو ہی راستے سے ہٹا دیا گیا، آج یہ تنظیم بے خاصیت ہوکر رہ گئی ہے۔

انہوں نے فلسطین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مختلف ممالک میں خاص طور پر فلسطین میں روزانہ مسلمان بچے خواتین اور بوڑھے شہید ہو رہے ہیں، لیکن او آئی سی ایک زندہ لاش کی طرح صرف تماشا دیکھنے میں مصروف ہے۔

ملاقات میں پاکستان کے موجودہ حالات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کی ریاست جموں وکشمیر پاکستان کے اسپیکر سے ملاقات؛ اہم امور زیر بحث

ڈاکٹر یعقوب بشوی نے تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پہلی وحی میں 5 نظام کا نقشہ پیش کرتا ہے پہلا نظام، تعلیمی نظام اور تعلیمی نصاب ہے، لیکن ہم آج قرآنی تعلیمی نظام کو چھوڑ کر مغربی فرسودہ نظام کے تحت چلنے رہے ہیں یہ نظام نوکر تو دے گا زمانے کا اقبال نہیں دے سکتا، مسائل سے نکلنے کا واحد حل قرآن کریم کی طرف رجوع کرنا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر اسمبلی کے اسپیکر جناب چوہدری لطیف اکبر صاحب نے عالم اسلام کی زبون حالی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج غیر مسلم ہمارے گھر میں گھس کر ہمیں مار رہے ہیں۔

علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کی ریاست جموں وکشمیر پاکستان کے اسپیکر سے ملاقات؛ اہم امور زیر بحث

اس موقع پر علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کو ریاست جموں وکشمیر پاکستان اسمبلی کی شیلڈ پیش کی گئی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی تبلیغی اور تعلیمی فروغ کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .