۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

حوزہ/ مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں عشرۂ ثالث کی مجالسِ عزاء کا سلسلہ جاری ہے، ان مجالسِ عزاء سے حجت الاسلام ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب بشوی خطاب کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں عشرۂ ثالث کی مجالسِ عزاء کا سلسلہ جاری ہے، ان مجالسِ عزاء سے حجت الاسلام ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب بشوی خطاب کر رہے ہیں۔

انہوں نے بعض مقررین اور خطباء کی جہالت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ان مقررین اور خطباء کی جہالت پر ماتم کرنے کی ضرورت ہے جو منبر پر مظلوموں کی حمایت کو مختلف شبہات کے ذریعے روکنا چاہتے ہیں، یہ مقصد امام حُسین علیہ السّلام سے دور نظریہ ہے۔ حسینی قیام کا مقصد ظلم و فساد کا خاتمہ اور معاشرے میں عدالت کا قیام تھا۔

ڈاکٹر بشوی نے مزید کہا کہ آج علمائے کرام کی ذمہ داری سب سے زیادہ ہے، کیونکہ ہر طرف دشمن کی یلغار ہے اور ملت کو بھی علماء کے شانہ بشانہ چلنا چاہیے کیونکہ ملت کی نجات کا واحد حل علماء کے ساتھ چلنے میں ہے۔

انہوں نے کسی بھی معاشرے میں ایک مرکز کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج عوام اور علماء سب کی ذمہ داری مرکز کی حمایت اور اس کو مضبوط بنانا ہے، کیونکہ اسی میں ہی ہماری نجات ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .