۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزہ/راولپنڈی پاکستان میں عاشوراء کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ آج دنیا میں عزاداری کو روکنے اور اس کو محدود کرنے کی سازشیں چل رہی ہیں، لیکن یہ تحریک رکے گی نہیں، بلکہ ہر گزرتے دن اس میں اضافہ ہوگا اور عصرِ ظہور تک جانے میں یہ پل کی حیثیت رکهتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی پاکستان میں عاشوراء کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ آج دنیا میں عزاداری کو روکنے اور اس کو محدود کرنے کی سازشیں چل رہی ہیں، لیکن یہ تحریک رکے گی نہیں، بلکہ ہر گزرتے دن اس میں اضافہ ہوگا اور عصرِ ظہور تک جانے میں یہ پل کی حیثیت رکهتی ہے۔

عاشوراء؛ ظہور کےلیے زمینہ سازی کا مرحلہ، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

انہوں نے کہا کہ آخری وقت میں امام حسین علیہ السّلام نے امام سجاد سلام اللہ علیہ کو مخاطب قرار دیتے ہوئے فرمایا: بنی علی والله لا یسکن دمی حتی یبعث الله المهدی. بیٹا علی خدا کی قسم! میرا خون مہدی کے ظہور تک نہیں رکے گا، یہی وجہ ہے کہ آج دنیا کے ہر ملک میں عزاداری ہو رہی ہے، شہر شہر گلی گلی سے یاحسین کی صدائیں آ رہی ہیں۔ دنیا کو اب حسینیت سمجھ میں آ رہی ہے۔ آج دنیا کو دو گروہوں حسینیت اور یزیدیت میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ حسینیت دنیا کو ظہور تک لیکر جانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

عاشوراء؛ ظہور کےلیے زمینہ سازی کا مرحلہ، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .