۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ عارف واحدی کا وہاڑی میں روز عاشور کے اجتماع سے خطاب اور ذکر مصائب

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے عاشورہ کے دن پاکستان کے شہر وہاڑی میں عصر کے وقت ریل بازار کے مرکزی چوک میں مرکزی جلوس عزاداری کے بہت بڑے اجتماع میں فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، علامہ عارف حسین واحدی نے روز عاشورا کے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین کی دردناک صورتحال کے علاوہ امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر بھی تفصیل سے گفتگو کی۔

علامہ عارف واحدی کا وہاڑی میں روز عاشور کے اجتماع سے خطاب اور بیان "ذکر مصائب"

انہوں نے مسقط عمان اور شیخوپورہ میں عزاداروں کے خلاف دہشتگردی اور پورے ملک میں مختلف مقامات پر عزاداری میں رکاوٹیں ڈالنے پر شدید احتجاج کیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے مظلوم کربلا علیہ السلام کی شہادت کا مصائب پڑھا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ اجتماع شیعہ و سنی کا بہت بڑا اجتماع تھا- جس میں جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں کے وفود، علماء کرام اور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

علاوہ ازیں انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

علامہ عارف واحدی کا وہاڑی میں روز عاشور کے اجتماع سے خطاب اور بیان "ذکر مصائب"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .