۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / وزیر اعظم ہاؤس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے وزیر اعظم جناب انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت پولیو کے بارے میں منعقدہ قومی علما کانفرنس میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وزیر اعظم ہاؤس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے وزیر اعظم جناب انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت پولیو کے بارے میں منعقدہ قومی علما کانفرنس میں شرکت کی۔

پورے ملک سے جید علماء کرام کے علاوہ بعض وفاقی وزرا، وفاقی سیکریٹریز، پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد، مختلف ممالک کے سفرا اور انسداد پولیو کےبین الاقوامی اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

علامہ عارف حسین واحدی وزیراعظم پاکستان کی طرف سے بنائے گئے علمائے کرام کے پانچ رکنی پینل میں شریک ہوئے۔ جس میں وفاقی وزیر صحت جناب ڈاکٹر ندیم جان بھی شامل تھے۔

علمائے کرام پولیو سے آگاہی اور عوامی شعور کی بیداری کے لئے بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں

پینل نے اس موضوع پر ڈسکشن کر کے وزیراعظم کو پولیو کے سدباب کے لئے ایک اعلامیہ مرتب کر کے دیا جس کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے اس پر دستخط کئے اور حاضرین سے منظوری لی گئی۔

علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں پولیو کے نقصانات اور اس کے سد باب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: کتنے افسوس کا مقام ہے کہ پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو گیا مگر پاکستان اور افغانستان سے ابھی تک یہ مرض ختم نہ ہو سکا۔ اس کی بنیادی وجہ پولیو کے بارے میں عدم آگاہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: پولیو سے آگاہی اور عوامی شعور کی بیداری کے لئے علمائے کرام بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔ معاشرے میں پولیو کے حوالے سے بعض غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے گذارش ہے کہ پولیو کے قطرات پلانا شرعی طور پر تمام علمائے کرام اور مراجع عظام کے نزدیک جائز ہے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: وزارت صحت کی ذمہ داری ہے کہ علمائے کرام کو مواد تیار کر کے دیں تاکہ ان شرعی مسائل پر خطبات جمعہ اور مجالس و محافل میں مدلل انداز میں گفتگو کی جائے-

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .