۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
شیخ رستم علی صابری

حوزہ/ حجت الاسلام ڈاکٹر لطیف مطہری نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ رستم علی صابری کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب نے اپنے خلوص اور اخلاق کے ذریعہ گڑھ مہاراجہ جھنگ کے عوام کے دلوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام ڈاکٹر لطیف مطہری نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ رستم علی صابری کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب نے اپنے خلوص اور اخلاق کے ذریعہ گڑھ مہاراجہ جھنگ کے عوام کے دلوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سر زمین کچورا کا ایک روشن ستارہ غروب کر گیا، کہا کہ وہ چودہ سال سے گڑھ مہاراجہ جھنگ میں نہایت سادگی کے ساتھ معارف ناب اسلامی سے تشنگان مکتب تشیع کو سیراب کرتے رہے۔ وہ تواضع، انکساری اور خوش اخلاقی کے پیکر تھے۔

ڈاکٹر لطیف مطہری نے کہا کہ سر زمین کچورا میں ان کی تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گڑھ مہاراجہ جھنگ کے عوام کے ساتھ محبت نے انہیں اپنا گرویدہ بنایا تھا اس لئے وصیت کی کہ مجھے یہاں ہی دفن کیا جائے اور گڑھ مہاراجہ جھنگ میں ان کی تشییع جنازہ نے ان کے خلوص کو ثابت کر دیا۔ خداوند متعال مرحوم کے تمام گناہوں کو بخش دے اور محمد و آل محمد علیہم السلام کی شفاعت نصیب فرمائے۔

مرقد پہ تیری رحمت کا نزول ہو

حامی تیرا خدا اور خدا کا رسول ہو

تبصرہ ارسال

You are replying to: .