۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
हाफ़िज रियाज

حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور حوزہ علمیہ جامعة المنتظر عج لاہور کے سرپرست نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے شہر کرمان میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور حوزہ علمیہ جامعة المنتظر عج لاہور کے سرپرست آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے شہر کرمان میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون

حضرت آیت اللہ ڈاکٹر علی رضا اعرافی دامت برکاة

ولادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور سردار شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر کرمان شہر میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کہ جس میں کئی بے گناہ لوگ شہید ہوئے، پاکستانی عوام کے لئے انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث بنا۔

یہ سانحہ دراصل ملت ایران کے بدخواہ اور پست دشمنوں کی جانب سے ایران سے دشمنی اور تعصب کا واضح ثبوت ہے۔

دہشتگردی کا یہ واقعہ اسلام اور ایران کے ذلیل دشمنوں کی ناتوانی اور عجز کی علامت ہے۔

میں اس افسوسناک سانحہ پر حضرت ولی عصر عجل، مقام معظم رہبری دامت برکاتہ، شہداء کے خانوادہ اور ملت ایران اسلامی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان شہداء کرام کی روحوں کے اولیاء الہی کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

والسلام

حافظ سید ریاض حسین نجفی

سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

سرپرست حوزہ علمیہ جامعة المنتظر عج لاہور

کرمان میں دلخراش واقعہ پر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کا سربراہ حوزہ علمیہ ایران کو تعزیتی پیغام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .