۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
0

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے نام ایک پیغام میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں آرچ بشپ آف ساؤ سیباسٹین نے مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر میں جاری تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریو ڈی جنیرو میں ساؤ سیباسٹین کے آرچ بشپ اورانی جو ٹیمپیسٹا نے حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے خط کے جواب میں مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر میں خصوصاً بچوں کے خلاف جاری تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے:

جناب علی رضا اعرافی صاحب سربراہ حوزہ علمیہ قم اسلامی جمہوریہ ایران

نئے سال کی آمد اور کرسمس کی مبارکباد بھیجنے کا بہت بہت شکریہ

میں آپ کے محبت بھرے خط کے جواب میں یہ خط لکھ رہا ہوں، میں اس عظیم مصیبت سے گزر رہے اپنے تمام مسلمان بھائیوں کی تعریف کے ساتھ ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کرتا ہوں ، کیتھولک چرچ نے پوپ فرانسس کے مسلسل احتجاج بعد اس قتل و غارت کے خلاف موقف اختیار کیا ہے، اور اس صدی میں دنیا کو تباہ کرنے والی تمام جنگوں کی مذمت کی ہےجس کے المناک نتائج نکل رہے ہیں اور معصوم لوگوں بالخصوص بچوں کو اپنی جان گنوانی پڑ رہی ہے۔

ہم اور پوپ فرانسس ان تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہیں، اور ہمیشہ نیک لوگوں کے ساتھ بات چیت اور گفتگو ے لئے تیار ہیں، جو سب کی فلاح و بہبود کے لئے کوشش کر رہے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ خدا کی وحدانیت پر یقین رکھتے ہیں، ہم ہمیشہ ان کی خدمت میں حاضر ہیں۔

میں جناب شیخ رضائی اور ریو ڈی جنیرو کی شیعہ مسلم کمیونٹی کے لیے دعا گو ہوں کہ خدا ان پر رحمت کا سایہ باقی رکھے اور سال 2024 میں ہماری مصیبت زدہ دنیا میں امن و امان قائم کرے۔

آئیں بھائی چارے کے بیج بوتے رہیں

آپ کا بہت شکریہ

اورانی جو ٹیمپیسٹا، ریو ڈی جنیرو میں ساؤ سیباسٹین کے آرچ بشپ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .