۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا وقت ختم ہو رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کو زندگی اور موت کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت ختم ہو رہا ہے۔

القسام بریگیڈز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے انتخاب آپ کے ہاتھ میں ہے، کیا آپ اپنے بچوں کو تابوتوں میں چاہتے ہیں یا زندہ؟

یہ القسام بریگیڈز کے دوسرے مختصر اور فیصلہ کن پیغام کا حصہ تھا جو ان اسرائیلیوں کے لیے تھا جو اپنے اہل خانہ اور بچوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

القسام کا یہ پیغام ایسے حالات میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ دار جمعہ 19 جنوری سے وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر کے سامنے "جلد معاہدہ" کا نعرہ لگاتے ہوئے رات گزار رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .