۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حسن نصر اللہ

حوزہ/ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے غزہ کو امت اسلامیہ کے اتحاد خون، ہتھیار، میدان اور ہدف کی علامت قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے غزہ کو امت اسلامیہ کے اتحاد خون، ہتھیار، میدان اور ہدف کی علامت قرار دیا۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا: طوفان الاقصیٰ آپریشن نے صہیونیوں کے ضمیر پر شکست کا نشان چھوڑ دیا ہے، اس مہم نے فلسطینی ارادوں کو پست کرنے والوں کے منہ پر زوردار طمانچہ مارا ہے، اور صیہونیوں کے نام نہاد ناقابل تسخیر ہونے کے پروپیگنڈے کا خاتمہ کر دیا ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی جانب سے فلسطین کی کھلی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غزہ کی فتح تک ان کے ساتھ رہنے کا پختہ فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ تہران میں منعقد ہونے والی غزہ بین الاقوامی کانفرنس میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ کا پیغام پڑھا گیا، اس کانفرنس میں شہداء کے لواحقین اور عالمی مزاحمت کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .