۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
برسی

حوزہ/ پاکستان کے ممتاز عالم دین، داعی اتحاد بین المسلمین، مجاہد اسلام شہید سید ضیاء الدین رضوی اور ان کے باوفا رفقاء کی 19ویں برسی کے سلسلے میں تعزیتی اجتماع مرکزی امام بارگاہ شہید رضوی امپھری میں منعقد ہوا، جس میں علاقے بھر سے علمائے کرام، زعماء، سیاسی اکابرین سمیت ہزاروں کی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ممتاز عالم دین، داعی اتحاد بین المسلمین، مجاہد اسلام شہید سید ضیاء الدین رضوی اور ان کے باوفا رفقاء کی 19ویں برسی کے سلسلے میں ایک تعزیتی اجتماع مرکزی امام بارگاہ شہید رضوی امپھری میں منعقد ہوا، جس میں علاقے بھر سے علمائے کرام، زعماء، سیاسی اکابرین سمیت ہزاروں کی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی اور آپ کی متنازعہ نصاب سمیت دیگر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

گلگت؛ آغا ضیاء الدین رضوی کی 19ویں برسی کی مناسبت سے اہم اجتماع منعقد

رپورٹ کے مطابق، تعزیتی اجتماع کے اختتام پر متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔

متفقہ قرارداد کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ آج کا یہ اجتماع ملت اسلامیہ کے عظیم قائد اور وحدت و اتحاد کے بانی شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی ملی و قومی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے نیز شہید کے افکار و نظریات کی پاسداری کرتے ہوئے ان کے مقدس مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

گلگت؛ آغا ضیاء الدین رضوی کی 19ویں برسی کی مناسبت سے اہم اجتماع منعقد

2۔ آج کا یہ اجتماع شہید آغا سید ضیاء الدین رضوی کیس کے عدالتی ٹرائل کو مسترد کرتے ہوئے نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے نیز مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کے اس ہائی پروفائل کیس کی از سر نو تفتیش کرکے ملوث سازشی کرداروں کیخلاف قانونی چارہ کا آغاز کیا جائے ۔

3۔ آج کا یہ اجتماع ایک دوسروں کے عقائد کے احترام سے متعلق حکومتی وزراء اور زعما قوم کے بیانات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے لیے قابل قبول نصاب تعلیم کی تدوین کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتا ہے نیز اس حوالے سے ماضی میں طے شدہ معاہدات ہر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ دہراتا ہے۔

گلگت؛ آغا ضیاء الدین رضوی کی 19ویں برسی کی مناسبت سے اہم اجتماع منعقد

4۔ آج کا یہ اجتماع اکتوبر 2005 کے متنازع معاہدے کو آئین کے تحت حاصل مذہبی آزادیوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس سے لاتعلقی کے اظہار کو دہراتا ہے۔

5۔ آج کا اجتماع سانحہ ہوڈر چلاس میں ملوث مجرمان کی عدم گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے نیز اس حوالے سے حکومتی اداروں کی سستی پر شدید مزمت کرتے ہوئے عالمی راہ گزر پر عالمی ایجنڈے کے تحت ہونے والی دہشتگردی کیخلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کرتا ہے۔

6۔ آج کا یہ اجتماع گلگت بلتستان کو اسلحے سے پاک کرنے کے بیانات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ماضی میں مخصوص علاقوں کو معاہدات کے تحت اسلحے کی اجازت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

7۔ آج کا یہ اجتماع گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک شخص کے قتل کو جواز بناکر ملت جعفریہ کی تکفیر اور توہین کی سخت مزمت کرتے ہوئے کلعدم جماعت کیخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

گلگت؛ آغا ضیاء الدین رضوی کی 19ویں برسی کی مناسبت سے اہم اجتماع منعقد

8۔ آج کا یہ اجتماع اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر حملوں کی شدید مزمت کرتے حماس اور حزب اللہ کے شیر دل جوانوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہے نیز واضح کرتا ہے کہ اسرائیل سے متعلق ریاستی پالیسی جو قائد اعظم۔حمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ نے دی ہے پر کسی قسم کی تبدیلی کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

9۔ آج کا یہ اجتماع پارہ چنار کے مومنین پر راستوں میں حملوں کو بزدلانہ اقدام سے تعبیر کرتا ہے نیز راستوں کو ہر صورت محفوظ بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

10۔ اج کا اجتماع آئینی حیثیت کو واضح کئے بغیر گندم سبسڈی کے خاتمے کو رد کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .