۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
محمد رعد

حوزہ/ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان میں کوئی حماقت کرنے کی کوشش کی تو لبنان ان کے لیے قبرستان بن جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ صہیونیوں نے اب تک حزب اللہ کی فوجی طاقت کا ایک چھوٹی سے جھلک دیکھی ہے۔

حزب اللہ نے غاصب اسرائیل کو کسی بھی حماقت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی قبرستان صہیونیوں کا انتظار کر رہی ہے۔

لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ سیاسی سربراہ محمد رعد نے لبنان کے جنوبی محاذ پر صیہونیوں کے ساتھ محاذ آرائی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : حزب اللہ لبنان میں صیہونیوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑی ہے اور ہم غاصبوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ غلط فہمیوں سے گریز کریں، ہوشیار رہیں اور اپن لبنان میں آنے کی جرات نہ کرو کیونکہ لبنان میں تمہارا وہی قبرستان تمہارا ابتظار کر رہی ہے جو ہم نے تمہارے لیے تیار کیا ہے۔

دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے حزب اللہ کے جیالوں کی مکمل آمادگی پر زور دیتے ہوئے محمد رعد نے کہا کہ دشمن نے ابھی ہماری طاقت کا تھوڑا سا حصہ بھی دیکھا ہے، ہم اسے اپنی پوری طاقت دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جو کچھ کیا وہ ملک اور قومی مفادات، لبنان کی خودمختاری کا تحفظ، غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مایوس فلسطینی عوام کی مدد کرنا تھا۔

حزب اللہ کے اس عہدیدار نے کہا کہ ہم نے آواز بلند کی تاکہ پوری دنیا جان لے کہ اسرائیل کی اس ظالم، نسل پرست اور دہشت گرد حکومت کے خلاف غزہ تنہا نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .