۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای، آیت اللہ سیستانی، سید حسن نصر اللہ اور عبدالمالک الحوثی کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں اور ان ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے عملی اقدامات سے آج استکباری طاقتیں اپنے عزائم میں ناکام نظر آتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب اور رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ فلسطینی کاز کی حمایت اور احتجاج کا سلسہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل یمن پر حملے بند کرے اور حوثی مجاہدین پر حملے کے سلسلے کو روکا جائے کیونکہ غزہ کے بعد اب امریکہ و اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑھ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف کروائیوں میں مصروف ہیں، ہمارے حکمرانوں کو ہوش اور عقلمندی سے ناخن لینا ہونگے، بے حسی سے کام نہ لیا جائے کیونکہ غزہ پر حملوں کو اب 100 دن مکمل ہوگئے ہیں تاہم فلسطینی مجاہدین، حزب اللہ اور حوثی مجاہدین دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس فلسطین کی نمائندہ جماعت ہے اور پوری دنیا حماس کے ساتھ کھڑی ہے، اس موقع پر اسلامی مذاحمتی بلاک، حزب اللہ، جہاد اسلامی، انصار اللہ، حشدالشعبی کی جانب سے غزہ کے ساتھ یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل مخالف کاروائیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس سلسلے میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ سید علی سیستانی، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اور حوثی مجاہدین کے سربراہ عبدالمالک الحوثی کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں اور ان ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے عملی اقدامات سے آج استکباری طاقتیں اپنے عزائم میں ناکام نظر آتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .