۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سید حسن نصرالله

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا: داعش دہشت گرد تنظیم خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا ایک مضبوط بازو ہے داعش کو امریکہ نے دہشت گردی کے لئے ہی تشکیل دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر یمنی عوام کے عظیم اجتماع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم یمنی عوام کے عظیم الشان اجتماع پر فخر کرتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے قندہار میں داعش دہشت گردوں کے مسجد فاطمیہ پر مجرمانہ اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا ایک مضبوط بازو ہے داعش کو امریکہ نے دہشت گردی کے لئے ہی تشکیل دیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے عوام سے خطاب میں لبنانی عیسائي رہنما سمیر جعجع کی حزب القوات اللبنانیہ کو عیسائیوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی حزب القوات البنانیہ کا دہشت گرد تنظیموں داعش اور النصرہ فرنٹ کے ساتھ گہرا رابطہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عوام سے خطاب میں بیروت کے علاقہ الطیونہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی ایک حزب خود کو عیسائیوں کا مدافع تصور کرتی ہے جبکہ یہی حزب عیسائيوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ اس حزب کے دہشت گردوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے بیروت کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی ایک پارٹی ضاحیہ کے رہنے والوں کو دشمن سمجھتی ہے اور یہ حزب اپنے آّپ کو عیسائيوں کا مدافع تصور کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .