۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ الازهر

حوزہ/ شیخ الازہر" احمد الطیب" نے عراق کے دیہات "بنی تمیم" میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر میں الازہر یونیورسٹی کے چانسلر " احمد الطیب" نے عراق کے صوبہ "دیالی" کے دیہات "بنی تمیم" میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے فیس بک کے پیج پر لکھا ہے کہ "بے گناہ انسانوں کی جانوں کی پرواہ نہ کرنا وحشیانہ دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا: یہ حملہ انسانی اور دینی اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دہشت گرد گروہوں سے مقابلے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔

شیخ الازہر نے ملتِ عراق اور عراقی حکام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .