۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا: ہماری پہلی ترجیح عراق کا استحکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور نجف اشرف میں دنیا بھر کے مذہبی رہنماؤں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے اراکین کے اجلاس میں کہا: ہماری پہلی ترجیح عراق کا استحکام اور اس کے مفادات کا تحفظ ہے۔

انہوں نے عراق کے انتخابات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: زیادہ تر پارٹیوں کی نظر میں ان انتخابات میں دھاندلی یا بہت زیادہ اشتباہات ہوئے ہیں اور اس بحران سے نکلنے کے لیے سیاسی پارٹیوں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا: مجلس اعلیٰ اسلامی بھی سیاسی پارٹیوں کے باہمی ہم آہنگی پر زور دیتی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے مزید کہا: ملت عراق کو سینکڑوں سالوں کے بعد آزادی نصیب ہوئی ہے اور یہ اختلافات عادی چیز ہیں لیکن مدبر و حکیم قیادت، خدا پر توکل اور بھروسے اور اہل بیت علیہم السلام کی خاص عنایت سے ملت عراق کو کامیابی نصیب ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .