۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ عراق کے شہر نجف اشرف کے امام جمعہ و الجماعت حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: عراق، اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کا مخالف ہے اور ہرگز اس کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے امام جمعہ و الجماعت حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: عراق، اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کا سخت مخالف ہے اور اس کے متعلق ہرگز نہیں سوچ رہا۔

انہوں نے غیر عراقی زائرین(جو اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے کربلا میں چہلم سید الشہداء علیہ السلام میں شریک نہیں ہوسکتے) کو خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام سے محبت کرنے والے زائرین کی توجہ امام حسن علیہ السلام کی اس حدیث کی طرف مبذول کرتا ہوں کہ امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں: خدا کی قسم ہم میں سے کوئی محبت نہیں کرتا مگر یہ کہ ہماری محبت اسے فائدہ پہنچاتی ہے اگرچہ وہ دیلم جیسے دور دراز علاقے میں اسیر ہی کیوں نہ ہو اور ہم اہل بیت علیہم السلام کی محبت فرزندان آدم کے گناہوں کو ختم کر دیتی ہے جس طرح تیز ہوا درختوں کے پتوں کو شاخ سے جدا کر کے زمین پر گرا دیتی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے کہا: ملت عراق دل و جان سے زائرین کی خدمت کے لیے آمادہ و تیار ہے لیکن کیا کیا جائے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے صحت و سلامتی کے مسائل آپ کے عراق میں آنے میں رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا: عراقی زائرین کو بھی چاہیے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کا بہت خیال رکھیں کیونکہ عراق میں کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

شہر نجف اشرف کے امام جمعہ نے شہر ناصریہ میں ہونے والے واقعات اور جنوبی اور وسطی شہروں میں بلووں اور فتنہ انگیزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شہید محراب کے بقول عراق کی طاقت تین چیزیں ہیں: دینی مرجعیت، قبائل اور اربعین سید الشہداء کے موقع پر زائرین کی خدمت کے لئے لگائے جانے والے اسٹالز۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .