۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله قبلان

حوزہ / امیر کویت شیخ صباح احمد الجابر کی وفات کی مناسبت سے ، لبنانی شیعہ سپریم اسمبلی کے اسپیکرآیت اللہ عبد الامیر قبلان نے عرب اور امت اسلامیہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ان کی وفات سے ہم ملت اور امت اسلامیہ کے ایک عظیم دوست سے محروم ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، امیر کویت شیخ صباح احمد الجابر کی وفات کی مناسبت سے ، لبنانی شیعہ سپریم اسمبلی کے اسپیکرآیت اللہ عبد الامیر قبلان نے عرب اور امت اسلامیہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ان کی وفات سے ہم ملت اور امت اسلامیہ کے ایک عظیم دوست سے محروم ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ صباح لبنان اور لبنانی عوام کے دوست تھے اور انہوں نے قومی امور کے قیام ، ترقی اور حمایت میں کردار ادا کیا اور لبنان کی تعمیر نو اور تعمیراتی منصوبوں کی حمایت کی اور مشکلات اور بحرانوں میں لبنانی عوام کا ساتھ دیا۔

آیت اللہ قبلان نے بیان کیا کہ کویت کے امیر کی موت سے ، ہم نے ایک دانشمند ، اعتدال پسند اور ثالثی کردار ادا کرنے والے انسان سے محروم ہو گئے ، مرحوم عرب اور اسلامی قوموں کی خدمت، امت کے مقام کو بلند کرنے، امور حق بالخصوص مسئلہ فلسطین کی مدد کرنے اور عربی اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرتے تھے اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کو حل کرنا اور مشاورت کے طریقہ کار کے ذریعے بحرانوں کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھاتے تھے۔

لبنان 
آیت اللہ قبلان 
اسپیکر شیعہ سپریم اسمبلی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .