حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قم المقدس کے قرآنی شعبہ جات کے سربراہان کا حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شعبہ قرآن و حدیث میٹنگ ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے ۔
اس میٹنگ میں ، اوقاف اور امور خیرات آرگنائزیشن ، جامعہ المصطفیٰ العالمیہ ، جامعہ قرآنی عصر ، بسیج ، حوزہ سروس سنٹر ، مساجد کلچرل اینڈ آرٹسٹک سنٹر ، اسلامی تبلیغی آرگنائزیشن ، ایجوکیشنل سنٹر اور مرکز قرآن و حدیث صوبہ قدس کے منتظمین نے شرکت کی۔ اور ایران بھر میں قرآنی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس قم المقدس کے محکمہ قرآنیات کے تعامل کے حل تلاش کرنے کے لئے مسلسل جاری رہے گا، تاکہ صوبے میں مختلف قرآنی محکموں کی صلاحیتوں اور ضروریات کی نشاندہی اور قرآنی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون کیا جا سکے ۔