۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
اسراییل

حوزہ / عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین شہریاری کے ایک سوال کے جواب میں مراجع عظام تقلید نے جواب دیتے ہوئے کچھ عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین شہریاری نے ایک سوال میں مراجع عظام تقلید سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے شرعی حکم صادر کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعدد مراجعین عظام تقلید اور بزرگ علماء کرام کو بھیجے گئے اس سوال نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ تعلقات صہیونی ناجائز حکومت کو شرعی حیثیت دینے ،  فلسطینیوں کو اپنے طے شدہ حقوق سے محروم رکھنا ، اسلامی نظام اور القدس کے نظریات کی پامالی ، امت اسلامیہ کو منتشر اور کمزور کرنے اور بالآخر خدا و رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے دشمنوں کی حمایت کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔

صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں ، مراجع عظام تقلید سے ایک سوال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی ، آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی اور حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے اس سوال کے جواب میں الگ الگ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے قرآن اور امت اسلامیہ کے ساتھ غداری قرار دیا ہے اور امت مسلمہ سے اس تعلقات کا بائیکاٹ اور ایسے اقدامات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دیگر متعدد علمائے کرام ، جیسے آیت اللہ گرامی ، آیت اللہ محفوظی ، آیت اللہ مبشر کاشانی اور آیت اللہ امین خراسانی نے بھی اس مسئلے پر اسی طرح کے جوابات جاری کیے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .