۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
قاآنی + آیت الله سیستانی

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے علاقے کی تاریخ میں عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے کردار کو اہم اور قابل سبق قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل اسماعیل قاآنی نے منگل کے روز تہران میں دفاع مقدس کے سینئر فوجیوں سے ملاقات میں تکفیری دہشت گردوں سے مقابلے اور خاص طور پر عراق میں داعش کو شکست دینے کے بعد حالیہ برسوں میں علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی قوم کے اتحاد و یکجہتی کے مرکز اور محور کی حیثیت سے آیت اللہ سیستانی کا کردار فیصلہ کن اور بے نظیر رہا ہے۔

انہوں نے امریکی و صیہونی سازش یعنی داعش کے مقابلے میں عراقی عوام کی مزاحمت اور تمام قبیلوں، قوموں اور عوام پر مبنی عوامی طاقت کی تشکیل کو آیت اللہ سیستانی کی ہوشیاری، ذہانت اور فراست نیز اہم کردار کا نتیجہ قرار دیا اور انہیں عراق میں مرجعیت کی طاقت اور فخر کا مظہر قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .