۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ مراسم آغاز سال تحصیلی مجتمع  آموزش عالی فقه - حجت الاسلام محامی

حوزہ / اگر کوئی خالص نیت سے معصومین علیہم السلام کے راستے پر چلنے کی کوشش کرے تو خداوند عالم نے یقینا اسے اس کام کی توفیق عطا کرتا ہے اور وہ معصومین علیہم السلام کے طفیل الہی فیض حاصل کرتا ہے۔ دینی طلاب کو چاہیے کہ وہ خلوص نیت سے محنت اور علمی کام کی جانب خصوصی توجہ دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور شہر زاہدان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین مصطفی محامی نے زاہدان میں دینی طلاب و طالبات، اساتذہ اور شہر زاہدان کے دینی مدارس میں دینی وتعلیمی سرگرمیوں میں مصروف افراد کے حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے ساتھ اجلاس میں آیت اللہ اعرافی کو خوش آمدید کہنے کے بعد "علمی جہاد کی اہمیت اور دین اسلام میں اس کی فضیلت"  کے موضوع پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا: ہمیں دینی مدارس میں داخل ہوتے ہی تزکیہ نفس کی کوشش کرنی چاہیے اور اس مقدّس راہ میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

شہر زاہدان کے امام جمعہ نے کہا: طول تاریخ میں ہمیشہ حق و عدالت کے محاذ میں افراد کی کمی کا سامنا رہا ہے لیکن ان کی خالص نیتوں اور عزم و ارادے کی مضبوتی نے افراد کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیا۔

صوبہ سیستان و بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اہلبیت عصمت و طہارت(علیہم السلام) رحمت اور ہدایت کے معدن ہیں اور اگر کوئی خالص نیت سے معصومین علیہم السلام کے راستے پر چلنے کی کوشش کرے تو خداوند متعال اسے اس کی توفیق عطا کرتا ہے اور وہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے طفیل فیض الہی حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوتا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین محامی نے آخر میں آیت اللہ اعرافی کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آیت اللہ اعرافی کی اس صوبہ کے دینی مدارس کی جانب خصوصی توجہ سے ان مدارس میں مختلف شعبوں میں ترقی اور پیشرفت دیکھنے میں آئے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .