۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حشد الشعبی

حوزہ/ عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کے صوبہ صلاح الدین میں حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین کے تل الذهب علاقے میں حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا جس کے بعد داعش کے دہشتگرد فرار کر گئے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے اس سے قبل بھی سامراء میں داعشی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گرووہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو کبھی کبھار دہشت گردانہ حملہ کر کے دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم  داعش کی باقیات کا  صفایا کرنے کا عمل جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .