۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اربعین پر زائرین کے لئے قرآنی موکب کا اہتمام

حوزہ/ کربلا معلی کی سمت جانے والے راستوں پر آستانہ مقدس حسینی(ع) اور حوزه‌ علمیه نجف اشرف کے تعاون سے قرآنی مواکب لگائے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستانہ حسینی کے قرآنی امور کے شیخ حسن المنصوری کا اس بارے میں کہنا تھا کہ حرم حضرت سیدالشهدا علیہ السلام کی سمت زائرین کے راستوں پر دارالقرآن آستانہ حسینی کے تعاون سے مختلف قرآنی مواکب اور مراکز لگائے گیے ہیں جہاں حوزه علمیہ نجف اشرف کے ماہرین قرآت و تجوید کے کاموں کے کی نظارت کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ قرآنی مواکب چار سالوں سے لگایا جارہا ہے جو دور ترین حصے یعنی جنوب اور شمالی عراق سے کربلا کی سمت آنے والے راستوں اور حرم امام حسین علیہ السلام کے اطراف میں لگائے گئے ہیں جہاں سوره حمد اور دیگر چھوتی سورتوں کو درست انداز میں پڑھنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

آستانہ حسینی کے قرآنی شعبے کے سربراہ علی عبود کا کہنا تھا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے ان موکبوں میں مراجع تقلید اور وزارت صحت کی تاکیدات کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل کے ساتھ قرآنی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔

آستانہ حسینی علیہ السلام کے تعاون سے گذشتہ ۱۰ سالوں سے قرآنی پروگرام شروع کیا گیا ہے جنمیں زائرین امام حسین علیہ السلام کو درست قرآت کا درس دیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .