زائرین حسینی
-
امام حسین کے اربعین میں غیر ملکی زائرین بھی کربلا جاسکتے ہیں
حوزہ/ اعلان کے مطابق اس برس اربعین میں چالیس ہزار غیر ملکی زائرین کو کربلا آنے کی اجازت ہوگی۔ ان میں دس ہزار عرب اور دیگر ملکوں کے اور تیس ہززار ایران کے زائرین اربعین میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق غیر ممالک سے آنے والے زائرین کے پاس پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہونا لازمی ہے۔
-
اسوقت سرزمین اسلام پر صرف دو ہی گروہ آباد ہیں، ایک حسینی اور دوسرے یزیدی، ناصر شیرازی
حوزہ/ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ کچھ قوتوں نے ڈالر اور ریال کے زور پر ملک میں فرقہ وارانہ فضا پیدا کرنے کی کوشش کی، جسے اہل تشیع اور اہل سنت نے دانش و بصیرت سے ناکام بنایا۔
-
کربلاء مقدسہ اور راہ عمل دونوں ایک ہی ہے دونوں کوجدا نہ سمجھیں، آیت اللہ بشیر نجفی
حوزہ/ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ ملک میں صحت عامہ مشکل اوقات کا سامنا کررہی ہے لہذا قدرامکان ماہر ڈاکٹروں کا جس پراتفاق ہو اس پرعمل کریں تاکہ یہ مقدس زیارت بہتر انداز میں پوری ہو اور اسی طرح یہ سلسلہ ظہور پُر نور حضرت امام زمانہ عج تک جاری رہےاور ہم اس زیارت کو انکی قیادت و رہبری کے سپرد کرسکیں۔
-
شام میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے:
سید الشہداء امام حسین علیہ السلام خدا کی رحمت کے مظہر ہیں،حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالفضل طباطبائی اشکذری
حوزہ/ شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام سے شکوہ و شکایت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مولا ہم نے کیا کیا اور ہم سے ایسا کیا گناہ ہو گیا کہ آپ علیہ السلام کی زیارت کی توفیق ہم سے چھین لی گئی ہے۔
-
کربلا، اربعین پر زائرین کے لئے قرآنی موکب کا اہتمام+ تصاویر
حوزہ/ کربلا معلی کی سمت جانے والے راستوں پر آستانہ مقدس حسینی(ع) اور حوزه علمیه نجف اشرف کے تعاون سے قرآنی مواکب لگائے گئے ہیں۔
-
اربعین، ادارہ التنزیل کے زیراہتمام پروگراموں کی تفصیل
حوزہ/ دنیا کے ہر خطے میں موجود انسانوں کیلئے ورچوئل خیمہ قرآنی (موکب) کا اہتمام کیا جا رہا ہے تا کہ ہر فرد خود کو اربعین امام حسین (ع) کا حصہ محسوس کر سکے۔ شہداء کربلا سے عقیدت و اظہار کی خاطر 72 ختم قرآن کا ہدیہ ہو گا۔ ادارہ التنزیل اور ادارہ خادمینِ قرآن کے باہمی تعاون سے 18 صفر کو آن لائن محفلِ قرآنی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور قراء شرکت کریں گے۔
-
-
زائرین پالیسی کا مقصد زائرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے، وزیر مذہبی امور پاکستان
حوزہ/وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ زائرین پالیسی بنانے کا مقصد زائرین کے قافلوں کو ریگولیٹ کرنا ہے، زائرین کو تنگ کرنا نہیں، بلکہ اُنہیں سہولیات فراہم کرنا ہے۔
-
کرونا کے سبب امسال یوم عرفہ و عید الاضحیٰ پر کربلا میں زائرین قبول نہ کرنے کا اعلان
حوزہ/عراق میں کرونا کے پھیلنے کے سبب، کربلا کے گورنر نے یوم عرفہ اور عید الاضحی کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی زائرین کو کربلا میں قبول نہ کرنے کا اعلان کیا۔ نیز کرونا کو روکنے کے لئے یوم عرفہ پر اجتماعی صورت میں دعائے عرفہ کے پڑھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
-
حدود و قیود قابل قبول نہیں/زائرین کے حوالے سے بننے والی ممکنہ پالیسی پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اعلامیہ جاری
حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقامات مقدسہ (ایران، عراق ،شام )کی زیارات بالخصوص عاشورہ اور اربعین کے موقع پر لاکھوں زائرین سفر اختیار کرتے ہیں۔ زائرین میں سے زیادہ تر کم استطاعت کے حامل عوام تفتان (بائی روڈ ) کا راستہ اختیارکرتے ہیں۔
-
حکومت اس حساس موقع پر مذہبی منافرت کو ہوا دینے والوں کیخلاف فوری کاروائی کرے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزه/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک میں زائرین کے نام پرفرقہ واریت پھیلانے کی گھناؤنی کوشش کی جارہی ہے جس میں حکومتی شخصیات بالخصوص ظفر مرزا کا مرکزی کردار ہے۔مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف حکومتی شخصیا ت کے منفی بیانات کو بنیاد بنا کر انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، حکومت اس حساس موقع پر مذہبی منافرت کو ہوا دینے والوں کیخلاف فوری کاروائی کرے.
-
-
زائرین کو تشخیصی عمل اور مدت پوری ہونے کے بعد بلاوجہ روکے رکھنا زیادتی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر پہنچنے والےزائرین کو تشخیصی عمل اور مدت پوری ہونے کے بعد بلاوجہ روکے رکھنا زیادتی ہے۔
-
زائرین کے مسائل کے حل کیلئے روایتی اندازسے ہٹ کرسنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ زائرین کے مسائل کے قابل قبول اورمناسب حل کیلئے اعلی سطحی رابطے کرکے اپنی تجاویز و تحفظات اُن تک پہنچادئیے ہیںجن کےلئے رواےتی اندازسے ہٹ کرسنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
-
ایران سے پاکستان واپس آنے والے زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے، علامہ نیاز حسین نقوی
حوزہ/علامہ نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا کہ ایران سے پاکستان واپس آنے والے زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ ان کے پاس اخراجات ختم ہو چکے ہیں۔حکومت خصوصی پروازوں کے ذریعہ انہیں وطن واپس لائے اور طبی تحقیق و نگہداشت کے تقاضے پورے ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے۔
-
حکومت پاکستان ایران سے زائرین کی فوری واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی۔ملاقات میں تفتان بارڈرپر پھنسے ہوئے زائرین کی مشکلات اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
-
زائرین کے حوالے سے حکومت کی سردمہری پوری قوم کے لیے اضطراب کا باعث ہے،ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام زیارت پالیسی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی نے کہا ہے کہ کسی ایسی حکومتی پالیسی کی حمایت نہیں کی جائے گی جس سے زائرین کی سفری یا دستاویزاتی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہو۔
-
فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سے پنجاب کے مختلف قافلہ سالاروں کی ملاقات
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسد عباس نقوی سے پنجاب کے مختلف قافلہ سالاروں نے ملاقات کی اور انہیں زائرین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
-
پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر نے حرم امام رضا (ع) کی جانب سے خدمات کی فراہمی کی قدردانی
حوزہ/پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر نے اس ملاقات میں آستان قدس رضوی کی جانب سے بہترین سہولیات بہم پہنچانے اور پاکستانی زائرین کو ایام اربعین حسینی اور شہادت امام رضا علیہ اسلام کے ایّام کے دوران جو سہولتیں دی گئیں اور زیارت کو آسان تر بنانے کےجو اقدامات کئے ہیں ان کا شکریہ ادا کیا اور اس کی تہہ دل سے قدردانی کا اظہار کیا۔
-
بدترین مافیاز کے بہترین چمچے
کوئٹہ سے تفتان کے راستے میں لیویز اور سیکورٹی اہلکاروں کی یہ مجال ہی نہیں کہ وہ کسی مشکوک مسافر کا شناختی کارڈ چیک کر کے ٹرانسپورٹ مافیا سے ٹکر لیں۔چنانچہ ہمارے بہادر جوان رائفلیں تان کر صرف ان افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ چیک کرتے ہیں جو سیٹوں پر اپنی فیمیلیز کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں
-
70 لاکھ سے زيادہ ایرانی و عراقی زائرین کی آمد و رفت دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا ثبوت ہے ، عراقی سفیر
حوزہ/ایران میں متعین عراقی سفیرنے اربعین حسینی سے متعلق سرگرم کمیٹیوں کے کارکنوں کی دوسری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 لاکھ سے زيادہ ایرانی و عراقی زائرین کی آمد و رفت دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی بہترین دلیل او ر منہ بولتا ثبوت ہے۔