۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
پیاده روی زائران اربعین حسینی در مسیر کربلای معلی

حوزہ/بریگیڈیر «یحیی رسول» کے مطابق بغداد میں زائرین پر حملہ کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی میڈیا کے مطابق عراقی فوج کے ترجمان بریگیڈیر یحیی رسول کا کہنا تھا: خفیہ اطلاع پر اینٹی ٹروریسٹ فورس نے شمالی بغداد میں زائرین پر حملہ کا منصوبہ بروقت ناکام بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے: دو دہشت گرد جو اربعین کے حوالے سے زائرین پر حملے کا منصوبہ بنارہے تھے انکو ایک خصوصی کارروائی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عراقی سیکورٹی فورسز کے مطابق زائرین اربعین حسینی (ع) کی سیکورٹی کے لیے بین الحرمین جانے والے اہم راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

«المعلومه» نیوز کے مطابق اربعین حسینی (ع) کے موقع پر زائرین کی بڑی تعداد میں جمع ہونے کے بعد مختلف شہروں سے اس طرف آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

زائرین اربعین پر حملہ ناکام / بین‌الحرمین کی گلیاں سیل

عراقی حکومت نے اس سال کورونا بحران کی وجہ سے دیگر ممالک سے زائرین کی آمد پر پابند لگائی ہے تاہم عراق کے شہروں سے بڑی تعداد میں زائرین کربلا کی سمت جمع ہورہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .