۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
"حسن یوسف" یکی از رهبران جنبش حماس

حوزہ/ قابض صیہونی حکومت کی فورسز نے رام اللہ شہر کے قریب بیتونیا قصبے میں تحریک حماس کے رہنما حسن یوسف کو کل بروز جمعہ اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قابض صیہونی حکومت کی فورسز نے رام اللہ شہر کے قریب بیتونیا قصبے میں تحریک حماس کے رہنما حسن یوسف کو کل بروز جمعہ اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، اسرائیلی ایک بڑے فوجی گروپ نے "عوفر چھاؤنی" سے جا کر تحریک حماس کے رہنما حسن یوسف کے گھر پر چھاپہ مارا ، اسے گرفتار کیا اور "مزکر نامی چھاؤنی" منتقل کردیا ہے ۔

قابضن صیہونی حکومت نے پچھلے سال جولائی کے مہینے میں حسن یوسف کو 15 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد انتظامی جیل سے  رہا کیاتھا ۔

تحریک حماس کے سینئر رہنما نے تقریباً 21 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارے ہیں ، ان میں سے بیشتر حکومتی حراست میں گذارے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حسن یوسف ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں مستقل طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی قابض فورسز نے ایک فلسطینی شہری مہر القاضی کو بیتونیا کے قصبے میں واقع اس کے گھر پر چھاپے کے دوران  اور اس کے بھائی نور القاضی کو البیرہ شہر کے مرحبا علاقے سے گرفتار کیا ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .