۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اقوام متحدہ کی نمائندہ کی حشد الشعبی ہیڈکوارٹر کے سربراہ سے ملاقات

حوزہ / عراق کے لئے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے جینن ہینس نے عوامی تحریک حشد الشعبی ہیڈ کوارٹر کے سربراہ عبدالعزیز المحمداوی (ابو فدک) سے ملاقات کی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراق کے لئے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے جینن ہینس نے عوامی تحریک حشد الشعبی ہیڈ کوارٹر کے سربراہ عبدالعزیز المحمداوی (ابو فدک) سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، اس ملاقات کے دوران ، دونوں فریقوں نے ملک کی سلامتی کی صورتحال میں ہونے والی پیشرفت اور داعش دہشت گرد گروہوں کی باقیات کے تعاقب پر تبادلہ خیال کیا ، جو عراق کی سیکیورٹی کو درہم برہم کرنے اور کچھ علاقوں اپنے کنٹرول میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

المحمداوی نے بیان کیا کہ حشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹرز عراقی حکومت سے وابستہ ایک سرکاری ادارہ ہے اور یہ ادارہ مسلح افواج کے جنرل کمانڈ کی سربراہی میں ہے۔

انہوں نے حکومت کے ساتھ تعاون برقرار رکھنے اورحکومتی فیصلوں کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عراقی عوامی تحریک حشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر کے سربراہ نے کہا کہ حشد الشعبی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بے گھر خاندانوں کی ان کے گھروں تک واپسی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور امن و امان اور عراق میں پناہ گزینوں کے معاملے کے خاتمے کے لئے بنیادی طور پر  سکیورٹی اور خدمات کی کوششوں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

آخر میں انہوں نے عراق کی حمایت اور مدد کرنے پر اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف اور قدردانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .