۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ارتش های الکترونیک

حوزہ/ جمیعت عمل اسلامی بحرین کے رہنما شیخ احمد الصالح نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم پولیس معاشرتی اقدار پر حملہ کرنے اور مزاحمت و مقاومت کو داغدار کرنے کے لئے امریکہ کے مفادات میں کام کر رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جمیعت عمل اسلامی بحرین کے رہنما شیخ احمد الصالح نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم پولیس معاشرتی اقدار پر حملہ کرنے اور مزاحمت و مقاومت کو داغدار کرنے کے لئے امریکہ کے مفادات میں کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای افواج کو براہ راست بااثر سیاسی افراد کے ذریعے فنڈنگ ہوتی ہے ، اس کا مقصد افواہوں کو فروغ دینا ، حکمرانوں اور بادشاہوں سے دوستی کا اظہار کرنا اور مقاومت اور انقلاب کو نقصان پہنچانا ہے۔

بحرینی انقلابی رہنما نے بیان کیا کہ بحرین اور دیگر آزاد ممالک کے عوام اس مسئلے سے واقف ہیں اور ایسے فریب کاروں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

شیخ الصالح نے کہا کہ سائبر کرائم افواج دنیا بھر کے انقلابیوں اور آزادی پسند رہنماؤں پر امریکی منصوبوں کے مطابق حملہ آور ہیں خاص طور پر ہمارے خطے میں کام کر رہی ہیں۔

آخر میں انہوں نےکہا کہ ان فوجوں کا مقصد واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ امریکہ ، اسرائیل اور خلیج فارس سے متصل کچھ ممالک کے مفادات کے حصول کیلئے معاشرتی اقدار و امور پر حملہ کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .