۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
سید حسن نصرالله

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ عراق، شام اور دیگر علاقوں میں داعش کو دوباہ زندہ کیا جا رہا ہے اور اس کام کا مقصد امریکی افواج کو خطے میں رہنے کا جواز فراہم کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری نے گزشتہ رات اپنی تقریر کے آغاز میں امیر کویت کے انتقال پر تعزیت پیش کرنے کے بعد کہا: عراق،شام اور دیگر علاقوں میں داعش کو دوبارہ زندہ کیا جا رہاہے اور اس کا مقصد امریکی افواج کو خطے میں رہنے کا جواز فراہم کرنا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا: خطے میں جو حالات پیدا کیے جا رہے ہیں ان سے سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے مزید کہا: شام میں حزب اللہ کے ایک مجاھد کی شھادت کے بعد دشمن حزب اللہ کے ممکنہ ردعمل سے خوفزدہ ہے اور اس نےمقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں اپنی افواج کو الرٹ کر رکھا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاھوکے اس دعوے (کہ حزب اللہ نے اپنے میزائل، گیس کے ذخیرے کے پاس جمع کر رکھے ہیں) کے جواب میں کہا ہم نے اپنے میزائل نہ بیروت کی بندرگاہ کے ساحل اور نہ گیس کے ذخیرے کے پاس انبار کیے ہوئے ہیں۔ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم نےاپنے میزائلوں کو کہاں ذخیرہ کرنا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی تازہ ھرزہ سرائی کا جواب دیتے ہوئے کہا: میں آج رات بیروت کے وقت کےمطابق رات 10 بجے میڈیا کے نمائندوں کو اجازت دیتا ہوں کہ وہ میزائلوں اور فوجی سازوسامان کے اس انبار میں جائیں جس کا دعوا نیتن یاہو نے کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .