۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
"اساف زمیر" وزیر گردشگری رژیم صهیونیستی

حوزہ / اسرائیلی وزیر سیاحت "اساف زمیر" حکومت کی موجودہ صورتحال اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے کورونا وائرس سے متعلق غلط فیصلوں کے سبب احتجاجاً کابینہ سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر سیاحت "اساف زمیر" حکومت کی موجودہ صورتحال اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے کورونا وائرس سے متعلق غلط فیصلوں کے سبب احتجاجاً کابینہ سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔

بلیو وائٹ پارٹی سے وابستہ زمیر نے کہا کہ مجھے تشویش ہے کہ حکومت مکمل طور پر خاتمے کی راہ پر گامزن ہے اور یہ بات واضح ہے کہ جب تک بنیامین نیتن یاہو وزیر اعظم ہیں یہ صورتحال کبھی نہیں بدلے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج بینی گینٹز سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ میں کابینہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور کسی نا قابل اعتبار شخص کی سربراہی میں حکومت میں نہیں رہ سکتا۔

اسرائیلی مستعفی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس اور عوامی صحت بالترتیب وزیر اعظم کی دوسری ترجیح ہے انہوں نے کرپشن کے تین واقعات میں نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے لئے سب پہلے اپنے ذاتی مفادات اور سیاسی مقاصد کے حصول اہم ہے۔

اساف زمیر نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت کو اس وقت درپیش چیلنجز اور گہرے بحران سے بچانے کے قابل نہیں ہیں۔ نیتن یاہو نے ہمیں اس صورتحال میں ڈالا ہے اور بنیادی طور پر صحت کی دیکھ بھال سمیت معاشی اور معاشرتی بحرانوں کا ذمہ دار بھی وہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .