۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پاکستانی وزیراعظم عمران خان

حوزہ/پاکستان کے وزیر اعظم نے اس ملک میں مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش سے پردہ اٹھایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی عناصر نے پاکستان میں شیعہ سنی انتشار کا منصوبہ بنایا اور شیعہ و سنی علماء کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری ایجنسیوں نے اسے ناکام بنایا اور اسلام آباد میں کئی دہشتگردوں کو پکڑ لیا۔

عمران خان نے کہا کہ خدا کے واسطے اپنی آنکھیں کھولیں، اس لئے کہ لیبیا، عراق، شام، افغانستان، یمن اور پوری مسلم دنیا میں آگ لگی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں میں مسلمانوں کے مقدسات کا دفاع کرنے کے بہانے انتہا پسندوں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں اور انہوں نے نفرت اور اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ پھر شروع کر دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .