۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حضور میلیونی یمنی ها در جشن میلاد نبی مکرم اسلام حضرت محمد (ص)

حوزہ/یمن کے عوام نے پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے مختلف شہروں میں عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمن کے لاکھوں عوام نے پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے دارالحکومت صنعا کے پندرہ بڑے اسکوائروں اور ملک کے مختلف صوبوں میں عظیم الشان اجتماعات کر کے اعلان کیا کہ مسائل ومشکلات اور جارح سعودی اتحاد کے حملے انھیں حضرت محمد (ص) کے نورانی راستے پر چلنے سے نہیں روک سکتے۔

 ان عظیم الشان عوامی ومذہبی اجتماعات کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں ایسے سبز و سفید پرچم اور بینر لئے ہوئے تھے جن پر محمد رسول اللہ (ص) اور لبیک یا رسول اللہ جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

 انصاراللہ یمن کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نبی رحمت (ص) کے یوم ولادت کو عظیم الشان انداز میں منانے اور سرکاری و غیرسرکاری سطح پر اس میں بڑے پیمانے پر شرکت پر زور دیا - دوسری جانب یمنی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں صنعا کے الثورہ اسٹیڈیم میں  جمع ہو کر رسول خدا (ص) کا جشن ولادت باسعادت انتہائی شاندار طریقے سے منایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .